Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کا معاملے پر سندھ بار کونسل نے دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں قوانین پر صدر نے دستخط نہیں کیے لہذا دونوں قوانین غیر آئینی قرار دیے جائیں، آفیشل سکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بلز پر صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے، نو مئی اور دس مئی کے واقعات روشنی میں گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *