Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرآشوب چشم سے متعلق الرٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرآشوب چشم سے متعلق الرٹ جاری

کراچی: آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے پھیلاو کو روکنے کے تناظر میں بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کی جانب سے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پرالرٹ جاری کردیا۔

ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹرسید غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق ائیرلائنزآشوب چشم سے متاثرہ مسافروں کوائیرپورٹس پربارڈرہیلتھ کے ڈاکٹرزسے رجوع کرنے کے حوالے سےآگاہی دیں۔

انہوں نے کہا کہ آشوب چشم سے شدید طورپرمتاثر مسافر خود سفرکرنے سے گریزکریں، آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے اوریہ مرض ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آشوب چشم سےمتاثرہ مسافروں کےسفر پرپابندی عائد نہیں کی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *