Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: نگراں حکومت سندھ نے صوبے میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت سندھ نے بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے لیے کمیٹی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاورڈویژن،کمشنرز،ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز ، اور حیسکو اور سیپکو کے اعلی افسران بھی ممبران کے طور پر شامل ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ ایس اینڈ جی ای کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بجلی چوری کے خلاف مہم کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر عوامی بیداری کی جامع مہم چلائی جائے، زیادہ نقصان والے فیڈرز کا باقاعدگی سے ڈیٹا اور ساتھ ہی ریکوری کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔

چیف سیکریٹری نے اپنے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان سے وصولی کے لیے تیار کیے گئے ہفتہ وار پروگراموں کو مؤثر طریقے سے عملی جامہ پہنایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *