Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے میں کپتان اور کیبن کریو کی بھرتیوں کے عمل کا آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے میں کپتان اور کیبن کریو کی بھرتیوں کے عمل کا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کم گنجائش کے حامل اے ٹی آر ساختہ طیاروں کے لیے کاک پٹ اور کیبن کریو عملے کی تلاش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے طویل عرصے بعد نئے کپتانوں اور فضائی عملے کی بھرتی کے لیے اشتہار شائع کروایا ہے۔

جاری اشتہار میں اے ٹی آر ساختہ کم گنجائش کے حامل طیاروں کے لیے کیپٹن،فلائٹ اسٹیورڈ اور ایئرہوسٹسز کی ذمے داری کے لیے اہل افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

مذکورہ طیاروں کے لیے 40 کیبن کریو اور10 کپتانوں کی اسامیاں شائع کی گئی ہیں،کاک پٹ اور کیبن کریو کو ایک سالہ کانٹریکٹ پر ہائر کیا جائے گا۔

ایئرلائن میں ان کی ضرورت کے پیش نظر مدت ملازمت بڑھائی جاسکتی ہے،قومی ایئرلائن کو بطور کپتان اور فضائی میزبان جوائن کرنے کے خواہشمند 25 ستمبرتک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *