Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی، عدالت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی، عدالت

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت علیحدہ علیحدہ سننے کا فیصلہ سنا دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قابل سماعت ہونے کے خلاف پراسیکیوشن کی درخواست پر ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر دلائل کا محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ منسلک نا ہونے پر تکنیکی اعتراض اٹھایا تھا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سنی جائے گی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 14 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکلا کو تکنیکی اعتراض دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *