Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے فٹبال کے کھلاڑیوں کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔

مسلح افراد نے سی ایم گولڈ کپ کھیلنے کیلیے سبی جانے والے 6 فٹبالرز کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی سے اغوا کیا جس کی تصدیق 9 ستمبر کو حکومتی سطح پر کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے سبی جانے والے فٹبالرز کو جانی بیٹی کے علاقے سےاغوا کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز اغوا ہونے والے فٹبال کے 6 کھلاڑی تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے بتایا کہ مغویوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی کیلیے سرچ آپریشن جاری ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔

ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے فٹ بال کے کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے سوئی میں دوسرے روز احتجاج کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی اور عزت اللہ بگٹی نے کی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے بتایا کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *