Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا؛ نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا؛ نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کڑک میں واقع نیشپا آئل فیلڈز میں گیارھویں کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔

او جی ڈی سی ایل نے کے پی کے میں نیشپا کنویں -11 سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور 1.0ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کنویں کی 56.45 فیصد شئیر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے، اس کنویں کی 4485 میٹرز کی گہرائی تک کھدائی کی گئی ہے۔

نیشپا گیارھویں کنواں سے حاصل ہونے والی1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کو ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

نیشپا اسٹرکچر میں 2009 میں تیل و گیس کی کھدائی کا آغاز کیا گیا تھا، او جی ڈی سی ایل اس وقت کل 10 کنوؤں سے یومیہ 11300 بیرل خام تیل، 91 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 395 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل کررہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ پیداوار کو مزید بہتر بنانے کیلیے تیز رفتار بنیادوں پر کام جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *