Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، بیشتر ایس ایچ اوز تبدیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، بیشتر ایس ایچ اوز تبدیل

کراچی: آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کے 97 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔ جن میں کلفٹن، ایئرپورٹ، سکھن، پاپوش، بلدیہ ٹاؤن، ڈیفنس ، ساحل، بوٹ بیسن، سائٹ بی، فیئریئر، کلری تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

تبادلوں کے بعد شہر بھر میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں شروع کردی گئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ سب انسپکٹر شاہ فیصل ایس ایچ او اقبال مارکیٹ جبکہ شاہد تاج کو ایس ایچ او گلشن معمار تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امجد کیانی ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن جبکہ ناظم راؤ کو منگھوپیر تھانے میں تبادلہ کردیا گیا ہے، سب انسپکٹر انصر احمد ایس ایچ او مومن آباد ، شکیل رند ایس ایچ او پاکستان بازار کے فرائض انجام دیں گے۔

اسی طرح ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر عمران آفریدی کا تبادلہ پیرآباد کردیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *