Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بحریہ نے کشتی میں چھپائی گئی 782 کلومنشیات برآمد کرلی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بحریہ نے کشتی میں چھپائی گئی 782 کلومنشیات برآمد کرلی

کراچی: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کشتی سے 782 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات ماہی گیر کشتی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی جسے پاک بحریہ کے جہاز نے برآمد کیا۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 235ملین امریکی ڈالرز ہے۔

ترجمان کے مطابق ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی ہے۔

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *