اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 15رکنی فل کورٹ کل پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل کیا تھا۔
جمعہ 15 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

Leave a Reply