Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کردیا

دوحہ: قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایران نے پانچ قیدیوں کو امریکا سے آئے ہوئے طیارے میں دوحہ کے لیے روانہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کے 5 شہریوں کی رہائی کے بدلے 6 ارب ڈالر کا فائدہ اُٹھایا جب کہ امریکا نے بھی 5 ایرانی قیدیوں مہرداد معین انصاری، کمبیز عطار کاشانی، رضا سرہنگ پور کافرانی، امین حسن زادہ اور کاوے افراسیابی کو رہا کردیا۔

جیسے ہی ایران سے امریکی قیدیوں کو لے کر طیارے نے قطر کے لیے اُڑان بھری۔ ایران کے جنوبی کوریا میں منجمد 6 ارب ڈالر کی رقم بحال کردی گئی۔
اب یہ رقم جنوبی کوریا سے دوحہ کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوگئی جہاں معاہدے کے تحت قطر اس رقم کے انسانی بنیادوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنائے گا۔

ادھر امریکا نے جن 5 ایرانی قیدیوں کو رہا کیا ان میں سے صرف 2 دوحہ پہنچے ہیں جو جلد ایران آئیں گے جب کہ 2 نے امریکا میں ہی رہنے کو ترجیح دی اور ایک اپنے خاندان کے ساتھ کسی تیسرے ملک جائیں گے۔

دوسری جانب ایران میں رہائی پانے والے 51 سالہ سیماک نمازی ،59 سالہ عماد شرقی اور 67 سالہ ماہر ماحولیات مراد تہ باز بھی دوحہ پہنچ گئے جب کہ دیگر 2 کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے قطر معاہدے پر عمل درآمد کو سراہا ہے اور امریکی شہریوں کی بحفاظت واپسی پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا جب کہ اپوزیشن جماعت نے ایران کے فنڈز کی بحالی پر کڑی تنقید کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *