Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس نے بینچز تشکیل اور زیر التوا مقدمات پر تجاویز کیلیے اہم اجلاس طلب کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس نے بینچز تشکیل اور زیر التوا مقدمات پر تجاویز کیلیے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے بینچز تشکیل اور زیر التوا مقدمات پر تجاویز کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بینچز کی تشکیل اور زیر التوا مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان بار کونسل و سپریم کورٹ بار کو دعوت دی ہے۔ اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملے پر وکلا تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی۔
اجلاس میں وکلا تنظیمیں بینچز کی تشکیل، مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر تجاویز دیں گی۔ وکلا اجلاس میں ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے پر تجاویز پیش کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *