Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا

راولپنڈی کی تین اہم عدالتیں ججز سے طویل عرصے سے محروم ہیں اور اب جج نہ ہونے کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس بھی لٹک گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت، اینٹی کرپشن کورٹ اور ایف آئی اے کورٹ میں ججز تعینات نہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 10 مقدمات، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی کے 55 مقدمات لٹک گئے ہیں جن کی سماعت ہی نہیں ہورہی۔

ایف آئی اے عدالت میں جج نہ ہونے سے ایف آئی اے سائبر کرائم، انسانی اسمگلنگ کے 67 کیسز لٹک گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن عدالت جج نہ ہونے سے پولیس افسران، پٹواریوں سرکاری ملازمین کے خلاف کرپشن کے 98 مقدمات التواء کا شکار ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق تینوں عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی آئیندہ ماہ اکتوبر میں متوقع ہے، سانحہ نو مئی سمیت تمام کیسز ملزمان نئی تاریخوں کیلئے ڈیوٹی ججز پاس پیش کے جارہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *