Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس وصولی کیخلاف درخواست واپس کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس وصولی کیخلاف درخواست واپس کردی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کی وصولی کے خلاف شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔

اق شہری کی ان دونوں ٹیکسز کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس فیصل زمان خان کے روبرو ہوئی۔ شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کسی قانونی جواز کے بغیر وصول کی جارہی ہے، دو دہائیوں سے نیلم جہلم سرچارج کا عوام الناس کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، شہریوں کی اکثریتی آبادی نے کبھی پی ٹی وی کی نشریات نہیں دیکھیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ واپڈا کا کام بجلی کی ترسیل اور اسی نوعیت کے انتظامی امور سنبھالنا ہے، واپڈا یا بجلی سپلائی کمپنیاں ٹیکسز لگانے اور وصولی کا قانونی اختیار نہیں رکھتیں، متعدد ٹیکسز کے نام پر بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کا ٹیکس عائد کیا جارہا ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز کو نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کالعدم قرار دے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *