Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کرادیں

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے انسداد منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترامیم متعارف کروادیں، جن کے تحت ذہنی طور معذور افراد کے اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس کے تقاضوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک کو وسیع اور مؤثر کرنے کے پیش نظر انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم ریگولیشنزمیں اہم ترامیم متعارف کرائی ہیں۔

ایس ای سی پی نے انسداد منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے ریگولیٹری فریم ورک کا نیشنل رسک اسیسمنٹ کی بنیاد پر تکنیکی تعمیل کا جامع جائزہ لیا۔ ان ترامیم میں ذہنی طور معذور افراد کے اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس کے تقاضوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ کو پانچ سالوں کے بجائے تین سال غیرفعال رہنے پر غیر فعال قرار دیا جائے گا، نیز صارف کی جانچ پڑتال کے لیے فریق ثالث پر انحصار سے متعلق دفعات اور ریگولیٹڈ افراد اور ذیلی اداروں کی بین الاقوامی شاخوں کے متعلق اضافی ضوابط شامل کیے گئے ہیں۔

یہ ترامیم مالیاتی نظام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے بچانے، منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے ایس ای سی پی کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہیں، ترامیم کا نوٹیفکیشن ایس ای سی پی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *