Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل اور عہدیدار کو زخمی کرنے کے واقعے کے ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے ماسٹر مائنڈ ملزم امتیاز عرف جونی ولد ممتاز کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی کے مطابق 7 ستمبر کو سرجانی سیکٹر بی سی میں بجلی کے کنڈوں کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کا کونسلر محمد حبیب جاں بحق جبکہ عہدیدار سید عدنان نامی زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی؛ کنڈا مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

واقع کا مقدمہ الزام نمبر 826/2023 بجرم دفعہ 302/324/365/34 تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش ذاتی مفادات کی بناء پر واقعے کی منصوبہ بندی کے تحت سرانجام دینے اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واقع میں ملوث دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *