Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

9 مئی واقعات سے متعلق جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے 11مقدمات کا چالان جمع کروایا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید قصوروار قرار دیے گئے ہیں۔

چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس ، عسکری ٹاور حملہ ،شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا چالان بھی جمع کروادیا گیا ۔

جسٹس مظاہر نقوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *