Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی اماراتی وزیر کی ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی اماراتی وزیر کی ویڈیو وائرل

کراچی: مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی وزیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ ان کی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے غیر معمولی مشابہت ہے۔

ویڈیو میں اماراتی وزیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہی ہیں جبکہ ان کا بولنے کا انداز، لباس اور ہئیر اسٹائل بالکل مریم نواز کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

ریم بنت ابراہیم کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں کہ مریم نواز نے امارتی وزیر کی نقل کی یا وہ مریم نواز سے متاثر ہیں۔

(ن) لیگ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اماراتی وزیر نے اسٹائلنگ کے معاملے میں مریم نواز کو کاپی کیا ہے جبکہ ن لیگ کے مخالفین نے مریم نواز کے بارے میں طنزیہ تبصرے کیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *