Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

کراچی: موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوگیا۔

صدر کے علاقے میں ایف آئی اے نے ایک دفتر پر کاررروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ ان کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔ شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے۔

شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی۔ ملزم سلمان نے صدر میں موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *