Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

لاہور: ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا ان کا حق ہے، اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے معاملہ اٹھائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *