Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد: سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد اور گردونواح سے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

سرچ آپریشن بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں افغانیوں کے خلاف کیا گیا۔

گرفتار افغان باشندوں میں 400 کو پروف آف ریزیڈنس ہونے پر رہا کر دیا گیا جبکہ 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھی جن کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسکے ساتھ، 25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔

آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر فہرستیں بھی مرتب کی گئیں جن میں کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *