Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔

دریں اثنا بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی بھی کل اہم سماعت ہوگی۔
سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے۔

دریں اثنا ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ متفرق درخواست ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے دائر کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *