Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں ۔

بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف پاور ڈویژن کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک دس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کرکے 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 9 ہزار 564 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ حیکسو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *