Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز

لاہور /گلگت بلتستان: پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں ۔

ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے شاہدرہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مہنگائی، بیروزگاری اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا اور پاکستان کے سینے پر لگے زخموں پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں اور جس کو نکالا گیا اس کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے عوام تیاریاں کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر بار کی طرح نوازشریف پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوکر واپس آرہا ہے، 21 اکتوبر کو اس ملک پاکستان میں امید ، ترقی ، امن، روزگار، مہنگائی کے خاتمےکی واپسی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک لیڈر پر مشکل آئی تو اس کی جماعت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، جس نے نواز شریف اور ترقی کو روکا وہ آج کوڑے دان میں پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات اور جیلیں سہیں، ان کے سیاسی نقصانات کا اندازہ نہیں کرسکتے، اور ان کے ذاتی نقصانات کا ازالہ بھی کوئی نہیں کرسکتا۔

قبل ازیں گلگت بلتستان میں ورکرز کنونشن سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ورکرز کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور خلوص کا جواب نواز شریف اس خطے اور عوام کی ترقی کی صورت میں دیں گے، سابق وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کو ترقی دی اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دہشت گردی سے نجات دلائیں گے، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم ہوگی، عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، 2013 سے 2018 کے درمیان ترقی کی شرح 6.1 فیصد اور مہنگائی 3.8 فیصد کی کم ترین شرح پر تھی نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کی سزا نہ ملتی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *