Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے نجی بجلی گھروں (آئی آئی پیز) کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا۔

سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمانی کر رہی ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم گرایا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام شدید کرب کا شکار ہیں، ہمارا خیال تھا نگران حکومت آئی آئی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، لیکن نظر ثانی کی بجائے اس نے سارا بوجھ عوام پر ڈالا، جبکہ آئی آئی پیز کی بیشتر کمپنیاں پاکستانی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 550 ارب روپے سے زیادہ کی بجلی چوری ہوتی ہے، لائن لاسسز کا سارا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جاتا ہے، 220 ارب سے زیادہ مفت بجلی استعمال کرنے والے 99 فیصد لوگ سرکاری ملازمین ہیں ، جن لوگوں کو مراعات اور پروٹوکول مل رہا ہے، انکا بوجھ بھی عوام برداشت کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے بتایا کہ عوام کے بلز میں پندرہ پندرہ قسم کے ٹیکس لگائے جاتے ہیں، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونے چاہیے، عوام کا مسئلہ یہ ہے کہ ادویات مہنگی اور بجلی کا بل ان کی تنخواہوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں حکمرانوں نے اپنے کیسز معاف کروا کر عوام کو عالمی مالیاتی داروں کا غلام بنایا ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ میٹھا زہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو الیکشن مہم چلارہے ہیں انکا مسئلہ عوام نہیں ہے، اس وقت جماعت اسلامی ہی مہنگائی کی بات کررہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *