Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کیلیے اہل قرار، انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کیلیے اہل قرار، انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرلیا تاہم انتخابی نشان فوری الاٹ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کر کے اُسے الیکشن لڑنے کےلئے اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ انتخابی نشان ایک ہفتے کے اندر جاری کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی جمع کرائی گئی تفصیلات اور انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج تسلیم کرلیے۔ جس کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے چیئرمین اور علیم خان صدر ہیں۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری جنرل فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو رجسٹرڈ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر انتخابی نشان کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان آلاٹ ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کی کہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *