Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں لوگوں کا شہباز شریف کی گاڑی کو روک کر احتجاج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں لوگوں کا شہباز شریف کی گاڑی کو روک کر احتجاج

لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو لاہور کے دورے میں کاہنہ کے عوام نے روک کر احتجاج کیا، نالے کو پکا کرنے کا مطالبہ کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف عوامی رابطہ مہم کے لیے لاہور کے دورے پر نکلے اس دوران وہ کاہنہ پہنچے تو عوام نے ان کی گاڑی روک لی اور احتجاج کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اطلاعات ہیں کہ واقعہ ایک روز قبل رات کو پرانا کاہنہ فیروز پور روڈ پر پیش آیا جہاں مقامی لوگوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا تھا، چوں کہ شہباز شریف اسی حلقے این اے 132 سے رکن اسمبلی تھے اسی لیے عوام نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا، انہیں برا بھلا کہا اور راستہ دینے سے انکار کردیا۔

بعدازاں احتجاج میں شامل کچھ بڑوں نے گاڑی کے قریب پہنچ کر شہباز شریف سے بات کی اور لوگوں کو چپ کرانے کی کوشش کی اور شہباز شریف سے روہی نالے کو پکا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے وقت دے دیا اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں سیکیورٹی اہل کاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوئے۔

کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے، شہباز شریف

دریں اثنا شہباز شریف نے ایک روز قبل گاڑی روکے جانے کے واقعے کی تصدیق کردی۔ اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا، اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہی بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے، آج میں نے ان کے نمائندوں کو مدعو کیا، ان کے علاقے کے مسئلے کو سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کروائی، میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے اور یہ عبادت خلق خدا کے خدمت کر کے ہی کی جاسکتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *