Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستانی داخلی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی داخلی مشکلات اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے اور وقت کے ساتھ معاملات گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، ایسے میں ہمیں ملک کا سوچنا پڑے گا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، الیکشن ہوا تو انتخابی عمل مخدوش ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ میں میرے اور مخالف کے ہاتھ کھلے ہونے چاہییں، خواہش ہے کہ ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو مگر اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ مشتنیٰ نہیں ہے۔ میرا مخالف اگر قید ہو اور میں جلسے کروں تو مزہ نہیں آتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے مگر قانون کے حرکت میں آنے پر کسی سے اظہار یکجہتی بھی نہیں کرسکتے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *