Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بونیر میں پولیس وین پر راکٹ حملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 اہلکار زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بونیر میں پولیس وین پر راکٹ حملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 اہلکار زخمی

بونیر: ایلم غر میں پولیس وین پر راکٹ حملے میں ڈرائیور امیر زاد جاں بحق اور 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بونیر میں ایلم غر (پہاڑی) کے علاقے میں پولیس وین پر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں وین ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ گاڑی میں موجود 3 جوان زخمی ہوگئے۔

پولیس وین ایلم غر میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں شریک فورسز کے لیے خوراک لے کر جا رہی تھی کہ ایلم کے راستے میں جبراسے گورنمنٹ اسکول کے قریب حملے کا نشانہ بن گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔

مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے جب کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات بونیر کے سنگم پر ایلم پولیس اسٹیشن کی موبائل وین پر راکٹ حملہ ہوا، جس میں ایک اہلکار (ڈرائیور) جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *