Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
< > ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہری گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

< > ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہری گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائیرپورٹ نے ایران سے آنے والے جعلی دستاویزات کے حامل 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 2 افغان مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا۔

دونوں مسافر افغان پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے، مسافر پرواز نمبر IR 812 کے ذریعے تہران سے پاکستان پہنچے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے افغان پاسپورٹس جعلی تھے۔

ترجمان ایف آئی اے مسافروں میں ایک خاتون مسافر بھی شامل ہے، مسافروں کے پاسپورٹس کا پہلا اور آخری صفحہ جعلی تھا، انھیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *