Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی؛ ہولی فیملی اسپتال میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلادیا

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں زہریلے سانپ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر سانپ کو قابو کرلیا۔

ہولی فیملی کے برن یونٹ میں زہریلا سانپ داخل ہوگیا جسے ایک مریض کے اٹینڈنٹ نے دیکھ لیا اور شور شرابا شروع کردیا جس کے بعد یونٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سانپ کی موجودگی کا علم ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 عملے کو طلب کر لیا، ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو کر لیا۔

ریسکیو 1122 کے جوان سانپ کو بوتل میں بند کر کے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سانپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *