Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا، حمزہ شہباز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا، حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔

حمزہ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ قوم کا اتحاد، معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نوازشریف کا مشن ہے ، چوتھی بار نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی سے چوتھی بار عوام کی جان چھڑانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار گری ہوئی معیشت اور قومی وقار کو نوازشریف نے ہی سنبھالا ، ہر بار نوازشریف کو زخم لگے، ہر بار نوازشریف نے پاکستان کو لگے زخم بھرے، تاریخ گواہ ہے کہ نوازشریف نے کبھی انتقام نہیں لیا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ڈلیور کیا، ہر وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی اور مہنگائی سے عوام کی نجات کی لکیر صرف نوازشریف کے ہاتھ میں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *