Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔

لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے پاکستان میں چھائی اداسی امید میں بدلنے جارہی ہے، نواز شریف کے سوا کوئی وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہوں؟َ

انہوں نے کہا کہ اگر 8 اکتوبر کو یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزامات لگائے، ہم ایسے نہیں کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ 4 برس ایسے جوکروں کی حکومت تھی جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی، ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *