Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ؛ پاکستان منرلز کارپوریشن کا منیجر بم دھماکے میں جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ؛ پاکستان منرلز کارپوریشن کا منیجر بم دھماکے میں جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سورنج میں پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر دیسی ساختہ بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شابات مرزا کی گاڑی مذکورہ علاقے میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہولناک دھماکا ہوا اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دھماکے کی وجہ سے شبہت مرزا وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار وقوعہ پر پہنچ گئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *