Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلیے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلیے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق مشاورت کے لیے مدعو کرلیا، مشاورتی اجلاس کل الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 233 کے تحت سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی کاپی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھجوا دی ہے۔

اجلاس کل دن دو بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیرصدارت ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ان کی تجاویز لی جائیں گی۔

اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری سمیت تمام صوبائی ممبران اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *