Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کا الاؤنس بند کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کا الاؤنس بند کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کو دہرے الاﺅنسز کی ادائیگی روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر سول سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے ملازمین یا توسیکرٹریٹ کارکردگی الاﺅنس لیں گے یا پھر وہ ڈیپوٹیشن الاﺅنس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے ایم ایس ڈگری رکھنے والوں کو ایم فل الاﺅنس کی ادائیگی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اسے روکنے کا حکم دیا اور کہا ہے ہک ایم فل الاﺅنس صرف ایم فل کی ڈگری رکھنے والوں کو ادا کیاجائے، ایم ایس یا کسی دوسری ڈگری پر نہیں دیا جاسکتا۔
محکمہ خزانہ نے غلط طریقے سے مذکورہ الاﺅنسز وصول کرنے والے ملازمین سے سختی سے ریکوری کی ہدایت بھی جاری کردی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *