Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محکمہ انسانی حقوق کے 21 طویل عرصے سے غیرحاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محکمہ انسانی حقوق کے 21 طویل عرصے سے غیرحاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس

کراچی: نگراں وزیر برائے انسانی حقوق عمر سومرو نے محکمہ انسانی حقوق کے 21 ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے اور تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر قانون اور انسانی حقوق عمر سومرو نے محکمہ انسانی حقوق کے دفتر کا اطلاع دیے بغیر دورہ کیا جب وہ محکمہ انسانی حقوق کے دفتر پہنچے تو افسران اور ملازمین کو غیر حاضر پایا۔

نگراں وزیر نے ملازمین کا حاضری رجسٹرر طلب کرلیا جس میں نصف سے زیادہ افسران اور ملازمین طویل عرصے سے غیر حاضر تھے جس پر عمر سومرو نے برہمی کا اظہار کیا۔

عمر سومرو نے محکمے میں موجود چند ایک ملازمین سے دریافت کیا کہ صبح کے دس بج چکے ہیں سیکریٹری انسانی حقوق ابھی تک دفتر نہیں آئے؟ ملازمین کی حاضری کم کیوں ہے؟

بعد ازاں صوبائی وزیر عمرسومرو نے 21 غیر حاضر افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے اور تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ملازمین کی حاضری 100 فیصد ہونی چاہئے جبکہ ملازمین حاضری 9 بجے یقینی بنائیں، ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اب مزیدوقت نہیں دوں گا، آخری وارننگ سمجھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *