Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیب نے 1 ارب 37 کروڑ کے اراضی اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیب نے 1 ارب 37 کروڑ کے اراضی اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا

لاہور: نیب نے 1 ارب 37 کروڑ روپے کے کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مفرور مرکزی ملزم ذاکر حسین کو گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم ذاکر حسین پر محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے 250 کنال اراضی اپنے اور بے نامی داروں کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے۔یہ سیکڑوں کنال قیمتی اراضی مشہور ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ ملحق تھی۔

نیب کے مطابق ملزم ذاکر حسین محکمہ ریونیو میں تعیناتی کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور جعلی کاغذات کی تیاری میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم جعلی کاغذات کے ذریعے عام شہریوں کی ملکیتی سیکڑوں کنال اراضی ملزم اپنے اور بے نامی داروں کے نام منتقل کرواتا رہا۔
ملزمان جعلی کاغذات کی تیاری میں فراڈ سے جعلی نشان انگوٹھا اور جعلی فرد استعمال کرتے رہے، ملزمان نے جعلی کاغذات کے ذریعے ہتھیائی گئی 250 کنال اراضی میں سے 170 کنال بعد ازاں فروخت کردی تھی۔

نیب تحقیقات میں ملزمان کے نام 80 کنال اراضی تاحال موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نیب حکام ملزم ذاکر حسین کو جسمانی ریمانڈ کیلیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *