Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ورلڈبینک کا پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ورلڈبینک کا پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گا جبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔ منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری اور تحفظ فراہم کرنا ہے ، جس کے ذریعے کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

منصوبے پر عملدر آمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا ہے، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جائے گی اس کے علاوہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *