Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جاپان سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی تعمیرنو کیلیے 53 لاکھ ڈالر دے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جاپان سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی تعمیرنو کیلیے 53 لاکھ ڈالر دے گا

اسلام آباد: جاپان سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلیے پاکستان کو 53 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلیے پاکستان اور جاپان کے درمیان 53 لاکھ ڈالر گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

گرانٹ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کیلیے خرچ ہوگی، گرانٹ سے سندھ میں بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی بحالی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
گرانٹ کی رقم 6 اضلاع میں مکمل طور پر تباہ شدہ اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی، معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جاپانی سفیر نے دستخط کیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *