Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فرانس؛یکے بعد دیگرے 6 ہوائی اڈے حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیے گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فرانس؛یکے بعد دیگرے 6 ہوائی اڈے حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیے گئے

پیرس: فرانس میں لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے ہوائی اڈّے خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک بھی کروایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔
حکام نے بتایا کہ کسی ایئرپورٹ سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا۔ ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا۔ تمام ہوائی اڈّوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔ صورت حال معمول پر ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے خلاف اور داعش سے ہمدردی رکھنے والے ایک حملہ آور نے راہ چلتے ایک استاد پر چاقو سے حملہ کیا تھا جب کہ ملک کے کچھ حصوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *