Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان بار کونسل کا فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان بار کونسل کا فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے فلسطینی عوام کے ساتھ 19 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی عوام پر جارحیت اور ظلم کیا گیا اور انہیں فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکلا برادری کو معصوم جانوں کے نقصان اور غزہ کی پٹی کی غیر انسانی ناکہ بندی پر گہری تشویش ہے۔
پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت اور مذاکرات کو آسان بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

پاکستان بار کا کہنا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا مقدس مقام ہے اس لیے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، فلسطین کے دیرینہ تنازعہ کے پرامن اور منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔

بار نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم بند کرانے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر فوری اقدامات کرے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے ملک بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز سے بھی اظہار یکجہتی اور قراردادیں منظور کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *