Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

اسلام آباد: پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کے لیے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔

مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ارسال کردہ سامان میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔

پاک آرمی کے مطابق پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *