Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک دومنٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، 10سے15سال لگیں گے،اسحاق ڈار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک دومنٹ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا، 10سے15سال لگیں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کودومنٹ میں ٹھیک نہیں کیاجاسکتا، ملک کوٹھیک ہونےمیں10سے15سال لگیں گے۔

انہوں نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےنوازشریف کومنتخب کیاتوعوام کوریلیف کیلیےمعاشی پلان موجودہے، گزشتہ 16ماہ معاشی بحالی کیلیےنہیں،پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانےکیلیےتھے، ہماری حکومت کے16ماہ نےپاکستان کوسری لنکانہیں بننےدیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےخلاف دونوں کیسزفراڈہیں، پاناماکاڈرامہ تھااس میں کچھ آج تک ثابت نہیں ہوا، نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں سرخروہوں گے، مریم نوازبری ہوچکی ہیں،نوازشریف علاج کیلیےباہرتھے،وہ فیصلہ بھی کلیئرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جج ارشدملک ودیگرکےبیانات کےبعدتمام صورتحال واضح ہوچکی، نوازشریف کاپاکستان آکرملک سےباہرجانےکاپروگرام نہیں، نوازشریف پاکستان رہنےآرہےہیں تاہم بیرون ملک جانےکی ضرورت پڑی توجائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *