Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے، پیپلزپارٹی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا، انتخابات موخر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات موخر نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں۔

سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا، یہ صرف عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *