Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
العزیزیہ ریفرنس؛ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

العزیزیہ ریفرنس؛ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر دی۔

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پنجاب حکومت کو دی گئی۔

، ویڈیو لنک پر نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے سزا معطلی پر بھرپور دلائل دیے۔
دوران سماعت نگراں پنجاب کابینہ کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب بھی موجود تھے۔ نگراں پنجاب حکومت نے سابق نواز شریف کے وکلا کی سزا معطلی کے لیے درخواست متفقہ طور پر منظور کی۔

واضح رہے کہ کریمنل پروسیجرل کوڈ سیکشن 401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

احتساب عدالت نے 6جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اسلام آباد ہاییکورٹ نے 19ستمبر 2018 کو میرٹ پر سزائیں معطل کرکے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہا کر دیا تھا۔

نواز شریف کو 24دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 31اکتوبر 2019 کو میڈیکل گروانڈ پر نواز شریف کی ضمانت دی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *