Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صوبائی وزیر صنعت سائٹ صنعتی زون میں واجبات کی عدم وصولی پر برہم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صوبائی وزیر صنعت سائٹ صنعتی زون میں واجبات کی عدم وصولی پر برہم

کراچی: نگراں وزیر صنعت و تجارت نے صنعتی علاقے سائٹ میں واجبات کی وصولی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واجبات کی وصولی تیز کرنے، صنعتی زمینوں کی منتقلی، نقشہ جات کی منظوری، تعمیرات کی اجازت اور دیگر امور کا ڈیٹا مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نگراں وزیر صنعت و تجارت یونس ڈاگھا نے سائٹ لیمٹڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفر علی قادری نے صنعتی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکریٹری انڈسٹریز رشید سولنگی، سیکریٹری سائٹ سید محمد افضل بھی موجود تھے۔ نگراں وزیر صنعت کو لاڑکانہ اسپیشل صنعتی زون کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔

وزیر صنعت یونس ڈھاگا نے سائٹ لمیٹڈ کی واجبات کی وصولی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ بریفنگ میں انہیں سائٹ کراچی میں جاری پروجیکٹس، سڑکوں کی تعمیرات، سندھ بھر میں جاری میگا پروجیکٹس اور دیگر ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ یونس ڈاگھا نے کہا کہ تمام صنعتوں کا لینڈ ریکارڈ فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

یونس ڈاگھا نے کہا کہ صنعتی زمینوں کی منتقلی، نقشہ جات کی منظوری، تعمیرات کی اجازت اور دیگر امور سے متعلق تمام ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

انہوں نے سائٹ کراچی میں صنعتوں کی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سائٹ کے غیر فعال پمپنگ اسٹیشنز کو فوری طور پر بحال کیے جانے کا حکم جاری کر دیا اور کہا کہ سائٹ میں نالوں پر قائم تعمیرات فوری طور پر ختم کی جائیں، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقے میں اسٹریٹ لائٹ تنصیب اور گرین بیلٹس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے، تمام صنعتی اسٹیٹس میں نجی و سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی تیز کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *