Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم کی درخواست مسترد، ضمانت کا فیصلہ محفوظ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم کی درخواست مسترد، ضمانت کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد جبکہ سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 17 اکتوبر کو چالان کی نقول فراہم کیں اور سات دن کا وقت دیے بغیر23 اکتوبر کو فرد جرم عائد کردی۔

انہوں نے کہا کہ الزام تھا سائفر کے الفاظ تبدیل کئے گئے ہیں ، اب نہ تو تبدیل شدہ نہ ہی اصل سائفر کا متن ہمیں فراہم کیا گیا اور سائفر کو چالان کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا، جب ہمیں پتہ ہی نہیں کہ کس چیز کی بنیاد پر فرد جرم عائد کی گئی تو ٹرائل کیسے ہوگا؟ ٹرائل کورٹ کو ہدائت کی جائے کہ پہلے ہمیں تمام دستاویزات فراہم کی جائیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا اس کیس میں خفیہ گرفتاری اور خفیہ ریمانڈ ہوا ، ہم عدالت کے پاس نہیں آئے لیکن جس طرح سے فرد جرم عائد کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے۔

عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد ہونے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ سنایا، جس میں سے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق نے ٹرائل روکنے کی درخواست کو مسترد جبکہ سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے کی درخواست کو نمٹا دیا اور ہدایت کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائےْ

علاوہ ازیں عدالت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسی مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کرلیا جسے کل سنایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *