Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
(ن) لیگ کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

(ن) لیگ کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پوری قوت کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی قائد نواز شریف نے پارٹی کو بھرپور تیاریوں اور نو نکاتی ایجنڈے کے تحت انتخابی منشور تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے اور تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، ورکرز کنونشن اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی جب کہ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کی تیاری بھی شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کے لیے کمیٹی کو ٹاسک دے دیا یہ انتخابی منشور نواز شریف کے 9 نکاتی منشور کی روشنی میں تیار کیا جائے گا، نواز شریف نے 21 اکتوبر کو چار سال بعد وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا دیا تھا۔

9 نکاتی ایجنڈے میں سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی، خودمختاری خارجہ پالیسی، آمدنی و محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات شامل ہیں۔

برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی نوعیت کے اقدام، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب، توانائی (بجلی گیس) کی قیمتیں کم کرنا نو نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری، نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب اور نظام عدل وانصاف میں اصلاحات بھی نو نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *