Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف بی آر کے دفاتر ہفتے کو کھلے رہیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف بی آر کے دفاتر ہفتے کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلیے ٹیکس دفاتر ہفتہ 28 اکتوبر کو کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز افسران اور اہلکاروں کی ہفتہ وار تعطیل منسوخ کرتے ہوئے ٹیکس واجبات و انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلیے ٹیکس دفاتر ہفتہ وار تعطیل کو بھی معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکلر جاری کردیا ہے جس کے ذریعے تمام فیلڈ فارمیشنز کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین روز باقی رہ گئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ٹیکس دفاتر کے افسروں اور عملے کی کل کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کردی ہے۔

حکام کے مطابق اب 28 اکتوبر بروز ہفتہ تمام ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنرز کو چھٹی منسوخی کا مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *